کتاب قرآنی معلومات جمع و ترتیب: ابوعدنان محمد طیب بھواروی
سوال قرآن مجید کی جامع و مانع تعریف کیا ہے؟
جواب : قرآن مجید اللہ رب العالمین کا وہ معجزانہ کلام ہے جو خاتم الانبیاء جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کے واسطے سے نازل ہوا، جو مصاحف میں مکتوب ہے اور تو اتر کے ساتھ ہمارے پاس چلا آرہا ہے، جس کی تلاوت کرنا عبادت ہے اور جس کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے اور اختتام سورۃ الناس پر ہوتا ہے۔
سوال : قرآن کریم کو کتنے ناموں کے ساتھ موسوم کیا گیا ہے؟
جواب: قرآن کریم کو متعدد ناموں سے موسوم کیا گیا ہے:
(۱) الكتاب (۲) الفرقان (۳) التنزيل (۴) الذكر (۵) النور (۶) الهدى (۷) الرحمة (۷) احسن الحدیث (۹) الوحی (۱۰) الروح (۱۱) المبين (۱۲) المجيد (۱۳) الحق۔
دیکھئے کتاب ( حقائق حول القرآن الشیخ محمد رجب، والتبيان في اسماء القرآن الشيخ البهي )
سوال : قرآن کریم مخلوق ہے یا غیر محلوق؟
جواب: قرآن کریم اللہ تعالی کا کلام ہے مخلوق نہیں۔
سوال ۴: جو قرآن کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب : جو قرآن کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے وہ کافر اور اسلام سے خارج ہے کیوں کہ قرآن اپنے حروف و معانی سمیت حقیقت میں اللہ تعالی کا کلام ہے۔
سوال : کیا قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ہوئی ہے؟
جواب : قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، بلکہ یہ مقدس کتاب اسی حالت میں ہے جس حالت میں نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لئے چھوڑ گئے تھے۔
سوال ۶: جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے کیا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟
جواب : جی ہاں! جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔
سوال ہے : کیا قرآن میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟
جواب: قرآن میں تبدیلی ناممکن ہے کیوں کہ اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے دیکھئے (سورۃ الحجر آیت : 9)
سوال : قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں؟
جواب : قرآن کریم میں ایک سو چودہ (۱۱۴) سورتیں ہیں۔
سوال: قرآن کریم میں کتنے پارے ہیں؟
جواب: قرآن کریم میں تمھیں پارے ہیں۔
سوال ۱۰: قرآن کریم میں کتنے احزاب ہیں ؟
جواب: قرآن کریم میں ساتھ احزاب ہیں۔
سوال 1 : قرآن کریم میں کتنے رکوع ہیں؟
جواب: قرآن کریم میں ۵۴۰ رکوع ہیں۔
(1) سلف صالحین کا یہ معمول تھا کہ وہ ہر ہفتے ایک قرآن ختم کر لیا کرتے تھے اس مقصد کے لئے انہوں نے روزانہ تلاوت کی ایک مقدار مقرر کی ہوئی تھی جسے حزب یا منزل کہا جاتا ہے۔ (البرہان ۱ (۲۵)
سوال ۱۲: قرآن کریم میں کتنی آیتیں ہیں؟
جواب: قرآن کریم میں ۶۲۳۶ آیات ہیں۔
سوال ۱۳: قرآن کریم کے کلمات کی تعداد کتنی ہے؟
جواب : قرآن کریم کے کلمات کی تعداد ۷۷۴۳۹ ہے ۔ (دیکھئے شیخ محمد رجب کی تالیف [حقائق حول القرآن])
سوال ۱۴: قرآن کریم کے حروف کی تعداد کتنی ہیں؟
جواب: قرآن کریم کے حروف کی تعداد ۳۴۰۷۴۰ ہے۔
سوال ۱۵ قرآن کریم میں کتنے سجدے ہیں؟
جواب: قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں۔ (سنن ابی داؤ د کتاب سجود القرآن )
سوال ۱۶ کی اور مدنی سورتوں کا کیا مطلب ہے؟
جواب: قرآن کریم کی جو آیتیں یا سورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہجرت سے پہلے اتریں ہیں وہ ملکی ہیں اور جو سورتیں یا آیتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم به ہ وسلم پر ہجرت کے بعد کے بعد اتریں ہیں وہ مدنی ہیں۔
سوال ۱۷: مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں؟
جواب : مدنی سورتوں کی تعداد اٹھائیس [۲۸] ہیں جن کے اسماء یہ ہیں: (1) سورة البقره (۲) سورة آل عمران (۳) سورة النساء (۴) سورة المائده (۵) سورۃ الانفال (۶) سورة التوبه (۷) سورة الرعد (۸) سورة الحج (9) سورة النور (۱۰) سورة الاحزاب (۱۱) سورة محمد (۱۲) سورة الفتح (۱۳) سورة الحجرات (۱۴) سورة الرحمن (۱۵) سورة الحديد (۱۶) سورة المجادله (۱۷) سورة الحشر (۱۸) سورة الممتحنه (۱۹) سورة الصف (۲۰) سورة الجمعه (۲۱) سورة المنافقون (۲۲) سورة التغابن (۲۳) سورة الطلاق (۲۴) سورة التحریم (۲۵) سورة الانسان (۲۶) سورة البينه (۲۷) سورة الزلزال (۲۸) سورة النصر -
سوال ۱۸ کی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں؟
جواب: مکی سورتوں کی تعداد چھیاسی [۸۶] ہیں اوپر ذکر کی گئی مدنی سورتوں کے علاوہ ساری سورتیں مکی ہیں۔
سوال ۱۹: مکی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے؟
جواب
(۱) ہر وہ سورت جس میں لفظ [ کلا ] آیا ہو۔
(۲) ہر وہ سورت جس میں سجدہ آیا ہو۔
(۳) ہر وہ سورت جس کے شروع میں حروف مقطعات آئے ہوئے ہوں سوائے سورۃ البقرہ اور آل عمران کے۔
(۴) ہر وہ سورت جس میں آدم علیہ السلام اور ابلیس کا واقعہ مذکور ہو سوائے سورۃ البقرہ کے۔
(۵) ہر وہ سورت جس میں نبیوں اور اہم ماضیہ کے حالات واقعات مذکور ہوں سوائے سورۃ البقرۃ کے۔
( دیکھئے مباحث فی علوم القرآن الشيخ مناع القطان )
سوال ۲۰: مدنی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے ؟
جواب:
(1) جس سورت میں حدود و فرائض کا ذکر ہو۔
(۲) جس سورت میں جہاد کی اجازت اور جہاد کے احکامات بیان کئے گئے ہوں۔
(۳) جس سورت میں منافقین کا ذکر آیا ہو سوائے سورۂ عنکبوت کے۔
(مباحث في علوم القرآن لمناع القطان )
سوال ۲۱: قرآن کریم کی سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب: قرآن کریم کی سورتوں کی چار قسمیں ہیں:
(۱) طوال (۲) متون (۳) مثانی (۴) مفصل
(1) طوال : سات لمبی سورتوں کو کہتے ہیں جیسے البقرۃ ، آل عمران، النساء، المائدہ، الاعراف اور ساتویں میں اختلاف ہے کہ ایا وہ الانفال اور براءت ( التوبہ ) ہے جس کے درمیان بسم اللہ لا کر فصل نہیں کیا گیا ہے۔
(۲) مئون: وہ سورتیں جن کی آیات کی تعداد سو سے زیادہ یا سو کے لگ بھگ ہو۔
(۳) مثانی: وہ سورتیں جن کی آیات کی تعد او دو سو کے لگ بھگ ہو۔
(۴) مفصل : سورۃ الحجرات یا سورۃ ق سے لے کر آخر قرآن تک کی سب سورتوں کو مفصل کہتے ہیں۔ (مباحث فی علوم القرآن الشيخ مناع القطان )
سوال ۲۲: مفصل سورتوں کا کیا مطلب ہے؟
جواب : مفصل سورتوں کا مطلب ہے جن سورتوں کے درمیان بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ذریعہ فصل کیا گیا ہو۔
سوال ۲۳: مفصل سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب : مفصل سورتوں کی تین قسمیں ہیں:
(1) طوال مفصل (۲) وساط مفصل (۳) قصار مفصل
سوال ۲۴: طوال مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے؟
جواب: سورۂ ق یا سورۃ الحجرات سے لے کر سورۃ النباء يا سورة البروج تک کی سورتوں پر طوال مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
سوال ۲۵: وساط مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے؟
جواب: سورۃ النباء سے لے کر سورۃ اللیل تک کی سورتوں پر وساط مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
سوال ۲۶: قصار مفصل کا اطلاق کن سورتوں پر ہوتا ہے؟
جواب: سورۃ الضحی سے لے کر آخر قرآن تک کی سورتوں پر قصار مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
Comments